محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق یہ اسکالرشپ گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے دستیاب ہوگی۔ اسکالرشپ حاصل کرنے کیلئے امیدوار کا سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔
علاوہ ازیں امیدوار کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے میرٹ پر پورا اترنا اور انگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی درخواستوں کی جانچ کے بعد شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کیلئے مدعو کیا جائے گا، انٹرویو کے بعد ہی فائنل امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
اسکالرشپ کا اعلان بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے حالیہ آکسفورڈ دورے کے تناظر میں کیا گیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے سندھ کے طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیمی مواقع بڑھانے پر زور دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سم کی رجسٹریشن اپنے نام پر لازمی قرار
تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اسکالرشپ نہ صرف طلبہ کی ذاتی اور علمی ترقی کیلئے اہم ہے بلکہ ملک میں تعلیمی معیار کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ درخواستیں جمع کروائیں اور اسکالرشپ کیلئے مطلوبہ تمام دستاویزات فراہم کریں۔
یہ اسکالرشپ سندھ کے طلبہ کیلئے عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع ہے، محنتی طلبہ کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔