کراچی میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
Karachi traffic ban
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) انتظامیہ نے شہر میں ڈمپرز اور بھاری گاڑیوں کے داخلے پر عارضی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق بھاری ٹریفک کو صبح 6:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ پابندی دو ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔

نئے قواعد کے تحت بھاری گاڑیوں کو صرف سپر ہائی وے سے کراچی انڈسٹریل ایریا تک سفر کی اجازت ہوگی۔

مزید یہ کہ بھاری ٹریفک کو نیشنل ہائی وے کے ذریعے ویئرہاؤس چورنگی، یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے ہوتے ہوئے جام صادق پل تک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف حبیب کا طیاروں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

بھاری گاڑیوں کے لیے دیگر منظور شدہ راستوں میں نادرن بائی پاس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، نادرن بائی پاس سے گل بائی، ماری پور سے کراچی پورٹ اور کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ تک لنک روڈ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور دن کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔