چکنائی سے بھرپور پنیر صحت کا خزانہ
Full-fat cheese benefits
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چکنائی سے بھرپور پنیر کا استعمال خطرناک بیماری ڈیمینشیا کے امکانات کم کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جو روزانہ کم از کم 50 گرام چکنائی سے بھرپور پنیر استعمال کرتے ہیں ان میں ڈیمینشیا کا خطرہ نمایاں طور پر کم دیکھا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو زیادہ پنیر استعمال کرتے ہیں اس بیماری کا خدشہ ان میں تقریباً 13 فیصد کم پایا گیا ہے۔

مطالعے میں چیڈر، بری اور گوڈا جیسے پنیر شامل ہیں جن میں 20 فی صد سے زیادہ چکنائی موجود ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق ان اقسام کے پنیرکھانا فائدہ مند ہو سکتا ہے بالکل اسی طرح وہ افراد جو روزانہ 20 گرام یا اس سے زیادہ مقدار میں چکنائی سے بھرپور کریم کھاتے تھے ان کے کریم نہ کھانے والوں کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات 16 فی صد کم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور امریکی اداکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کے ساتھ ایسا کوئی فائدہ منسلک نہیں پایا گیا ، یہ مطالعہ سویڈن کے 27 ہزار 670 افراد پر مشتمل تھا جن کی اوسط عمر تحقیق کے آغاز پر 58 برس تھی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن غذا کے ساتھ چکنائی سے بھرپور ڈیری مصنوعات کا مناسب استعمال دماغی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔