9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت میں توسیع
عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 جنوری تک توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید کی سزا

علاوہ ازیں عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی طور پر یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 9 مئی کے پُرتشدد واقعات، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔