نجی حج آپریٹرز کے زیرانتظام عازمین حج کیلئے خوشخبری
پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیرانتظام عازمین حج کیلئے خوشخبری، اس سال کوئی بھی پرائیویٹ حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیرانتظام عازمین حج کیلئے خوشخبری، اس سال کوئی بھی پرائیویٹ حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز نے ڈیڈ لائن سے قبل ہی تمام عازمین کی بکنگ کروا دی، حج آرگنائزر نے عازمین کی 100 فیصد رقم سعودی عرب میں جمع کروائی ہے۔

نجی حج آپریٹرز کی جانب سے عازمین کی رہائش اور کھانے پینے سمیت تمام سروسز کی ادائیگی کر دی گئی، پرائیویٹ عازمین حج کے لئے منیٰ میں بھی رہائش کی بکنگ کروا لی گئی۔

حکومت نے نجی حج آپریٹرز کو پرائیویٹ عازمین کی بکنگ کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، چیئرمین ہوپ ناصر خان نے بھی پرائیویٹ عازمین کی ادائیگیوں کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری

یاد رہے کہ گزشتہ سال رقوم منتقل نہ ہونے سے ہزاروں عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے، بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی تھی کہ گزشتہ برس نجی شعبے کی غفلت کی وجہ سے حج سے محروم رہ جانے والے افراد کا حج نجی کمپنیاں 2026 میں یقینی بنائیں گی۔

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری کے وقت فیصلہ کیا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم و نجی کمپنیوں کے تحت حج آپریشن کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے گی، پالیسی میں حج کے دوران حاجیوں کی سہولیات کے ساتھ ساتھ انہیں ان کی رقوم کے متوازی سروسز فراہم کرنا شامل ہے۔