ماوتھ واش کے استعمال سے بلڈ پریشر بڑھنے کا خدشہ
mouthwash blood pressure risk
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): طبی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ جراثیم کش ماؤتھ واش کا مسلسل اور بے جا استعمال دانتوں کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق بار بار جراثیم کش ماؤتھ واش کا استعمال بلڈ پریشر کے قدرتی توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔

 مختلف تحقیقی مطالعات کے تجربے میں بتایا گیا ہے کہ ماؤتھ واش زبان اور مسوڑھوں میں موجود مفید بیکٹیریا ختم کر دیتا ہے جو جسم میں نائٹرک آکسائڈ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق نائٹرک آکسائیڈ خون کی نالیوں کو پھیلانے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مددگار ہوتا ہے، ایک تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ ماؤتھ واش کے مسلسل استعمال کا تعلق ذیابیطس کے ابتدائی علامات سے بھی ہے اور نئے نتائج سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ جراثیم کش ماؤتھ واش نائٹرک آکسائیڈ کے راستوں کے ذریعے دل اور خون کی نالیوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج ویلفیئر اسٹاف کا انتخاب تاخیر سے کئے جانے کا انکشاف

تحقیقی ٹیم نے 9 مختلف مطالعات کا جائزہ لیا جن میں 40 سے 60 سال کی عمر کے 6 ہزار سے زائد افراد شامل تھے، نتائج سے ظاہر ہوا کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ مرتبہ ماؤتھ واش استعمال کرنے والوں میں ہوئی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں حد تک زیادہ پایا گیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار ماؤتھ واش کا استعمال نقصان دہ نہیں تاہم طویل عرصے تک روزانہ کئی بار استعمال دل اور خون کی نالیوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، ان کے مطابق بہتر یہی ہے کہ منہ کی صفائی کے لیے ماؤتھ واش کے بجائے اعتدال، مناسب برش اور ڈاکٹر کے مشورے کو ترجیح دی جائے۔