ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کے لیے نئی سہولت متعارف
فائل فوٹو
December, 22 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب ٹریفک پولیس نے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے جس کے مطابق الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس مکمل طور پر قابلِ قبول اور قانونی حیثیت رکھتا ہے۔
ہدایات کے مطابق اگر کسی شہری کو کسی بھی ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے ای لائسنس قبول کرنے سے انکار کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر شکایت درج کروائے، محکمہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ایسے واقعات کی بروقت رپورٹ کریں تاکہ متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
ایڈوائزری میں شکایت درج کرانے کے لیے سرکاری رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں، شہری 1787 پر کال کر کے یا واٹس ایپ نمبر0318-4642936 پر رابطہ کر کے شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق ای لائسنس کی سہولت اس کے ڈیجیٹل سروسز کا حصہ ہے اور اسے قانونی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
محکمے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فراہم کردہ شکایتی نظام سے فوری فائدہ اٹھائیں۔