اس اعلان کے مطابق 25 دسمبر کو پورے پنجاب میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور سرکاری محکمے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو عام تعطیل قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر دی جا رہی ہے، جس کے باعث سرکاری سطح پر تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
شہریوں کو اس دن سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے دفاتر بند ہونے کی وجہ سے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کیلئے تعطیل ہوگی، اس روز دیگر سرکاری دفاتر اور ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تاہم مسیحی ملازمین کو مذہبی تعطیل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جبکہ مسیحی برادری نے بھی 26 دسمبر کی مخصوص تعطیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بروقت نوٹیفکیشن جاری ہونے سے عوام کو اپنے امور کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق تعطیلات کے دوران ایمرجنسی سروسز، ہسپتال اور دیگر ضروری ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔