سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 1لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کو 1لاکھ 25ہزار روپے اور گریڈ 18 کے افسران کو 1لاکھ روپے الاؤنس دیا جائے گا۔
گریڈ 17 کے افسران کو 75ہزار روپے ماہانہ ملیں گے جبکہ گریڈ 16 سے گریڈ 7 کے ملازمین کو 20ہزار سے 50ہزار روپے کے درمیان الاؤنس فراہم کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ یہ خصوصی الاؤنس پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان اور پرووِنشل مینجمنٹ سروس کے افسران پر لاگو نہیں ہوگا۔
پیرا کا قیام پنجاب بھر میں تجاوزات روکنے اور موثر قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اس الاؤنس کی مالیات اتھارٹی کے موجودہ بجٹ سے فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سرکاری نوکریوں کا اعلان کردیا
افسران کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پیرا کی عملی کارکردگی کو بہتر بنانا اور صوبے میں قواعد و ضوابط کے نفاذ کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔