فیلڈ مارشل کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازدیا گیا
Field Marshal Asim Munir
فائل فوٹو
ریاض: (ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال، دفاعی و عسکری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سرکاری نوکریوں کا اعلان کردیا

مزید یہ کہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ شاہی تمغہ دیئے جانے کی تقریب میں پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم ہونے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا۔