عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کریں گے، سہیل آفریدی
Imran Khan release movement
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل خان آفریدی نے عدالتی فیصلے کے بعد بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کیلئے نئی جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اچانک اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں واقع کوئٹہ ہوٹل پہنچے، جہاں وہ عام شہریوں میں گھل مل گئے اور گفتگو کرتے رہے۔

عام شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں عمران خان کا پیغام مل گیا ہے، جس کے بعد اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت ختم ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پیغام کے ساتھ ہی اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، وہ اور ان کی ٹیم ہر گلی، ہر مارکیٹ اور ہر محلے میں جائیں گے اور پورے ملک کو جدوجہد کیلئے متحرک کیا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ لوگوں کے دروازے کھٹکھا کر انہیں سڑکوں پر آنے کیلئے تیار کیا جائے گا، آج سے عمران خان کے حکم کے مطابق ڈور ٹو ڈور مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کی اہلیہ زخمی ہو گئیں

انہوں ںے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کا خاندان قوم کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ عمران خان پاکستان اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس لیے ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی اور پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے اپنی آواز بلند کرے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری تحریک پرامن ہو گی، عوامی طاقت کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی۔