وہ جیل میں اپنے شوہر سے ملاقات کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران اچانک گر پڑیں، جس کے باعث انہیں چوٹ آ گئی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جیل کے احاطے میں ملاقات کے مراحل مکمل کر رہی تھیں۔ گرنے کے نتیجے میں ان کے ٹخنے میں شدید چوٹ آئی، جس پر فوری طور پر جیل انتظامیہ اور موجود عملے نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔
ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں مزید علاج کیلئے لاہور کے حمید لطیف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کے پاؤں کا ایکسرے کیا جائے گا تاکہ چوٹ کی نوعیت کا مکمل اندازہ لگایا جا سکے، ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا تفصیلی طبی معائنہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر مکمل چیک اپ کیا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد سیاسی حلقوں کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔