ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے بسنت کی تقریبات کے لیے کئی مقامات کا انتخاب کیا ہے،جن میں گریٹر اقبال پارک، جلو پارک، جیلانی پارک، گلشنِ اقبال پارک اور ماڈل ٹاؤن پارک شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ والڈ سٹی کے بعض علاقوں میں بھی بسنت کی سرگرمیوں کی اجازت دے سکتی ہے، حکام کے مطابق تقریبات کے دوران دھاتی ڈور، تار اور کیمیکل سے لیپت پتنگ ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور ہدایتکار کا بیٹا کی لفٹ میں پھنس کر ہلاک
حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے ممنوعہ پتنگ ڈور کے استعمال کی اطلاع دینے والے افراد کے لیے 5 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
خطرناک مواد کے استعمال کو روکنے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال رہیں گی، حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔