مشہور ہدایتکار کا بیٹا کی لفٹ میں پھنس کر ہلاک
Krant Nandagoda son death
فائل فوٹو
ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف فلمساز اور کے جی ایف چیپٹر 2 کے کو ڈائریکٹر کرتن نداگوڑا کے 4 سالہ بیٹے عمارت کی لفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچانے کی کوشش کی، تاہم کمسن بچے چرنجیوی سونرش کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

واقعے کے بعد کنڑ فلم انڈسٹری کے متعدد معروف فنکاروں اور ہدایتکاروں نے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور معروف اداکار پون کلیان نے بھی اس المناک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

پون کلیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرتن نداگوڑا کے بیٹے کی موت دل دہلا دینے والی ہے اور یہ واقعہ فلمی خاندان کیلئے ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا، تاہم خاندان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت بہار کے وزیر اعلیٰ کی حرکت پر برس پڑیں

 

 

واضح رہے کہ کرتن نداگوڑا کنڑ فلم انڈسٹری میں بطور اسسٹنٹ اور کو ڈائریکٹر اپنی پہچان بنا چکے ہیں، وہ مشہور ہدایتکار پرشانتھ نیل کی فلموں جیسے کے جی ایف فرنچائز اور سالار میں سیکنڈ یونٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کرتن نداگوڑا جلد ہی ایک ہارر فلم کے ذریعے تیلگو سنیما میں بطور ہدایتکار کیرئیر کا آغاز کرنے والے تھے، جسے میتھری مووی میکرز اور پرشانتھ نیل پروڈیوس کر رہے ہیں۔

فلمی حلقوں میں اس حادثے کے بعد سوگ کی فضا قائم ہے اور ہدایتکار اور ان کے خاندان کے لیے تعزیت کے پیغامات جاری ہیں۔