مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ کا اعلان
Maryam Nawaz son wedding
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی۔

شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں منعقد ہوں گی، جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو طے پائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اپنی بڑی بیٹی اور داماد راحیل منیر کے ساتھ شادی کے رشتے کی تقریب میں شریک ہوئی تھیں اور جب بیٹے نے شادی کی خبر دی تو انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے۔

میاں نواز شریف نے باضابطہ انہیں کھانے پر بلایا اور شیخ روحیل اصغر کی اہلیہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہرجانہ کیس، عمران خان کی متفرق درخواست جلد سماعت کیلئے منظور

شیخ روحیل اصغر کے مطابق شادی کا رشتہ دو ماہ پہلے طے پایا تھا، مہندی کی مشترکہ رسم جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی اور ولیمہ بھی اسی مقام پر منعقد ہوگا، ماہ نور اور شانزے گہری دوست ہیں اور مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کی پوتی کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ شادی کا ماحول نجی اور محدود رہے۔

شادی کی تیاریوں میں مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد خاص دلچسپی لے رہے ہیں اور تقریب کو بہترین انداز میں منظم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں