لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل ٹرائل میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمو دقریشی سمیت 12 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ 8 ملزمان کو سزا سنادی۔
انسداد ددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو دس ، دس سال قید کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے چار ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع
واضح رہے کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 25 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمے میں 21 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا، مقدمے میں پراسیکیوشن نے 56 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی۔
یاد رہے کہ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، فیصلے کے وقت ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔