اڈیالہ جیل کا عمران اسماعیل نامی قیدی دم توڑ گیا
اڈیالہ جیل میں قید حوالاتی عمران اسماعیل
قیدی کی طبعیت اچانک خراب ہونے پر اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا/ فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید حوالاتی عمران اسماعیل دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

جیل حکام کے مطابق قیدی کی طبعیت اچانک خراب ہونے پر اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے حوالاتی عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ اور ڈکیتی کے مقدمات درج تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل تھانہ واہ کینٹ کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات زیرِ سماعت تھے۔

یہ بھی پڑھیں: المناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق قیدی کی ہلاکت کی اطلاع متعلقہ حکام اور اہلِ خانہ کو دے دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی کو طبی امداد فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی اور اس کی حالت بگڑتے ہی فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قانونی تقاضوں کے مطابق واقعے سے متعلق کارروائی جاری ہے، جبکہ قیدی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے میڈیکل رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔