قاسم خان نے غیر ملکی ٹی وی چینل انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں کیونکہ حکام نے واضح کر دیا ہے کہ ہمیں آنے کی اجازت ہے، ہم نے ویزوں کے لیے درخواست دے دی ہے ابھی نہیں آئے لیکن توقع ہے کہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینا مہنگا پڑ گیا
دونوں بھائیوں نے عمران خان کی جیل میں قید کے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور وہ تنہا قید میں ہیں اور ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ قاسم خان نے اپنی نانی کی حالیہ وفات کا ذکر بھی کیا جو عمران خان کے لیے ماں جیسا کردار ادا کرتی تھیں اور کہا کہ وہ اس بارے میں والد سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
Kasim and Sulaiman Khan do not have any contact with their father Imran Khan, currently in solitary confinement in Pakistan.
— Yalda Hakim (@SkyYaldaHakim) December 16, 2025
The two boys invited me into their late Grandmother’s home and told me what they want the international community to do.
Full interview out tomorrow on… pic.twitter.com/4tgPgetaRs
ان سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کو کسی ڈیل کے ذریعے رہائی کے لیے مشورہ دیں گے تو قاسم خان نے جواب دیاکہ اگر وہ کوئی ڈیل کر کے انگلینڈ میں رہ جائیں تو انہیں تکلیف ہوگی کہ انہوں نے ملک کو تباہی کے حوالے کر دیا۔ یہ ان کی زندگی کا مشن ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔
سلیمان خان نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو مایوس کن قرار دیا لیکن کہا کہ عمران خان سمجھوتہ کرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی دباؤ کو تبدیلی کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔