سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کی والدہ انتقال کر گئیں
سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی والدہ انتقال کر گئیں۔
فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی والدہ انتقال کر گئیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی و سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی والدہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار صبح 11 بجے بڈھ بیر قبرستان (لوئے ادیرہ) میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، مقامی پی ٹی آئی رہنماؤں اور اہل علاقہ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی شاہ فرمان سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف روحانی رہنما پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی بھی سابق گورنر شاہ فرمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا ان کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

سہیل آفریدی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں