پہلا روزہ کب ہو گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Ramadan 2026 date
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور دیگر اسلامی ممالک میں فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کی ممکنہ تاریخ 19 فروری 2026 بتائی گئی ہے۔

رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہوگا، جس کے بعد اسلامی کیلنڈر کے اہم مہینے رمضان کی آمد متوقع ہے۔

مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرانومی اینڈ جیو فزکس کے سربراہ ڈاکٹر طہ رباہ کے مطابق رجب کا نیا چاند 20 دسمبر کی صبح قاہرہ کے وقت کے مطابق 3 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی دن دیکھے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

مکہ مکرمہ میں نئے چاند کو سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 14 منٹ تک دیکھا جا سکے گا، جبکہ قاہرہ میں یہ مدت 10 منٹ کے درمیان متوقع ہے۔

عرب اور دیگر اسلامی دارالحکومتوں میں چاند کی موجودگی 1 سے 26 منٹ کے درمیان دیکھی جا سکتی ہے، جبکہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بے نظیر انکم پروگرام کی قسط لینے والوں کیلئے اہم خبر

رمضان 2026 میں روزوں کے اوقات مختلف ممالک میں مختلف ہوں گے، مہینے کے ابتدائی دنوں میں روزہ تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا، جبکہ اختتامی دنوں میں یہ دورانیہ بڑھ کر 13 گھنٹے تک جا سکتا ہے۔

حتمی تاریخ 29 شعبان کو سعودی عرب میں چاند دیکھے جانے کے بعد طے کی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں