آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد علی نے نئی پالیسی کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پالیسی 2026ء کے پہلے سالانہ ایس ایس سی امتحانات (یعنی 2025-26کے بیچ سے فارغ التحصیل طلباء) سے نافذ العمل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرلز ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں مرد اساتذہ پر پابندی
آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، غلام علی ملاح کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ کمیٹی کے 183 ویں اجلاس میں تمام متعلقہ فریقین (سٹیک ہولڈرز) کی سفارشات اور گہری مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا۔
اس مشاورتی عمل میں پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی)، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، نیشنل کریکولم کونسل (این سی سی) اور صوبائی کریکولم اتھارٹیز کی آرا شامل تھیں۔ اس میں کم از کم نمبروں کی اہلیت (تھریش ہولڈ) مقرر کرنا، یا پھر داخلے کیلئے اہلیت / پلیسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کرنا شامل ہو سکتا ہے۔