شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر صبح کے وقت مناسب گرم لباس کا استعمال یقینی بنائیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت قدرے کم رہتے ہوئے 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کو بلا سود لاکھوں روپے قرضے دینے کا اعلان
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے 65 فیصد کے درمیان رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صبح کے وقت باہر نکلتے ہوئے سردی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ بیمار ہونے کے خدشات سے محفوظ رہا جاسکے۔