رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ اور ڈور تیار کرنے والوں ، فروخت کنندگان اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی باضابطہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا، رجسٹریشن میں پتنگ اور ڈور سازوں، فروخت کنندگان اور خریداروں کے لیے تفصیلی طریقہ کار تیار کیا گیا ہے۔
دوسری طرف پتنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، پتنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے لیے فارم "اے" لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری سرٹیفکیٹ فارم "بی" کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔
اسی طرح کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے فارم "سی" اور فارم "ڈی" مختص کیے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت منانے والے لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری
محکمہ داخلہ کے مطابق پتنگ اور ڈور کے سائز، مٹیریل اور معیار کو شیڈول ون کے مطابق سختی سے نافذ کیا جائے گا،غیر معیاری یا کیمیکل ڈور کی تیاری اور فروخت مکمل طور پر ممنوع ہو گی۔
رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بسنت کے انتظامات میں معاونت کریں گی تاکہ کسی بھی خطرناک یا ممنوع سرگرمی کو روکا جا سکے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رجسٹریشن منسوخی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔