خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اب صوبے میں تمام مستقل اور جاری آسامیوں پر بھرتیاں صرف ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے ذریعے کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ ایک ساتھ 4 چھٹیاں ، شہریوں کی موجیں
محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ محکمہ میں اس وقت جو بھرتیاں جاری ہیں انہیں بھی فوری طور پر ایٹا کے ساتھ منسلک کیا جائے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضرورت پڑنے پر ایٹا کے بغیر بھرتیوں کے لیے سیکریٹری سے خصوصی اجازت لینی ہوگی، تمام دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ آسامیوں کے اشتہارات، تحریری ٹیسٹ، انٹرویوز، شیڈول اور نتائج کی فراہمی کے لیے ایٹا سے مکمل تعاون کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ 7 روز میں تفصیل رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔