رواں ماہ ایک ساتھ 4 چھٹیاں ، شہریوں کی موجیں
ملک بھر کے شہری رواں ماہ دسمبر کے اختتام پر ایک ساتھ 4چھٹیاں کے مزے اٹھائیں گے۔
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک ) ملک بھر کے شہری رواں ماہ دسمبر کے اختتام پر ایک ساتھ 4چھٹیاں کے مزے اٹھائیں گے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو بروز جمعرات حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کیا اعلان کیا گیا ہے اور اس روز تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

اگلے دن یعنی جمعہ کے روز 26 دسمبر کو بھی ملک کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے یہ چھٹی کرسچن کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلباء کے لیے بغیر سود بائیک اسکیم کا آغاز

اس طرح ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ساتھ ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیوں کے مزے اٹھائی گے اور لوگوں کو گھروں میں آرام، اہلخانہ و عزیزواقارب کے ساتھ وقت گزارنے اور سیروتفریح کی منصوبہ بندی کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔

یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں 2025 کا سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا گیا تھا جس میں قومی اور مذہبی اہمیت کے تمام ایام کی تفصیلات کو شامل کیا گیا تھا اور اسی کیلنڈر کی ماسبت سے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے لیے مخصوص چھٹی پہلے ہی طے کر دی گئی تھی۔