یہ مہم 27 نومبر2025 سے شروع ہو چکی ہے اور ان طلباء کو ہدف بنا رہی ہے جن کے قرضے منظور ہو چکے ہیں مگر انہوں نے ابھی تک ڈیجیٹل طور پر شرائط و ضوابط قبول نہیں کیے یا اپنی ایکویٹی رقم جمع نہیں کرائی۔
پروگرام کے مطابق بینک نے ضامنوں کے موبائل نمبروں پر ایک نیا ایس ایم ایس لنک بھیجا ہے۔ طلباء اس لنک پر کلک کرکے، ڈیجیٹل پورٹل پر شرائط و ضوابط قبول کرکے اور اپنی ایکویٹی جمع کروا کر نہ صرف اپنی بائیک یقینی بنا سکتے ہیں بلکہ انعامی قرعہ اندازی میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
بینک نے بتایا کہ جو طلباء اب اپنا پروسیس مکمل کرتے ہیں وہ نہ صرف بغیر سود بائیک لون کی تصدیق حاصل کر لیں گے بلکہ BOP کی خصوصی لاٹری پرائز مہم کے تحت انعام جیتنے کے اہل بھی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑیوں کے امپورٹ قوانین مزید سخت کرنیکا فیصلہ
اس انعامی اسکیم میں پہلے دس دنوں (6 دسمبر 2025 تک) کے دوران لیپ ٹاپس، آئی فونز اور عمرہ ٹکٹس شامل ہیں۔
7 دسمبر سے 16 دسمبر 2025 تک طلباء آئی فونز اور عمرہ ٹکٹس جیتنے کا موقع حاصل کر سکیں گے۔
بینک آف پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلباء کو اپنے قرضے کے زیر التواء مراحل جلد مکمل کرنے کی ترغیب دینا ہے جبکہ قرعہ اندازی کی یہ خصوصی مہم وقت سے پہلے مکمل کرنے والوں کے لیے انعامات فراہم کرے گی۔ تمام شرکاء پر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔