مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی طے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی طے پا گئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی طے پا گئی۔

نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی سینئر لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پائی ہے، جنید صفدر شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی کے دلہا بنیں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لیگی قائد میاں محمد نواز شریف اور فیملی کی جانب سے جنید صفدر کی شادی سے متعلق آمادگی کا اظہار کردیا گیا ہے، جنید صفدر کی شادی رواں ماہ دسمبر کے اختتام یا آئندہ برس جنوری میں متوقع ہے تاہم حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شریف فیملی اور شیخ روحیل فیملی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ ایونٹ کا انعقاد بھی کیا جا چکا ہے جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب ہی مدعو ہوں جبکہ دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تمام رسمیں اور روایتی تقریبات کے انعقاد کا بھی امکان ہے۔