وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت ایک ہزار 379 روپے ریکارڈ کی گٹی ، جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.39 فیصد زائد ہے، اس سے پہلے سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت ایک ہزار 374 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں بھی سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں معمولی اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں فی بوری کی اوسط قیمت ایک ہزار 440 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 441 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.06 فیصد زیادہ ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں سمینٹ کی فی بوری قیمت ایک ہزار 367 روپے، راولپنڈی میں ایک ہزار 361 روپے، گوجرانوالہ میں ایک ہزار 400 روپے جبکہ سیالکوٹ میں ایک ہزار 370 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی ریکارڈ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیمنٹ کی بوری ایک ہزار 466 روپے، فیصل آباد میں ایک ہزار 370 روپے، سرگودھا میں ایک ہزار 373 روپے، ملتان میں ایک ہزار 397 روپے اور بہاولپور میں ایک ہزار 400 روپے میں فروخت ہوئی۔
اسی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں فی بوری کی قیمت ایک ہزار 370 روپے اور بنوں میں تیرہ سو روپے ، کوئٹہ میں ایک ہزار 490 روپے اور خضدار میں فی بوری کی قیمت ایک ہزار 443 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری ایک ہزار 378 روپے، حیدرآباد میں چودی سو اٹھائیس روپے، سکھر میں پندرہ سو روپے اور لاڑکانہ میں ایک ہزار 407 روپے میں بیچی گئی۔