ترجمان سوئی ناردرن گیس کی جانب سے کہا گیا کہ موسم سرما میں گیس صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل فراہم کی جائے گی،گیس کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے باعث کچھ علاقوں میں کم پریشر کی صورت میں ہیلپ لائن 1199 پر کال کریں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کیا ہے اور یہ شیڈول دسمبر سے فروری تک نافذ العمل ہوگا ، صارفین کو دن کے مختلف اوقات میں محدود مقدار میں گیس فراہم کی جائے گی۔
لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے سے صبح ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے دن ڈیڑھ بجے تک اور شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس دستیاب ہوگی، اس دوران شہری ناشتہ یا کھانا بنا سکتے ہیں تاکہ گیس کی طلب کو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
حکام نے صارفین سے اپیل کی کہ گیس کو ضرورت کے مطابق استعمال کریں تاکہ کمی کا سامنا نہ ہو اور گیس کی قیمت میں اضافے سے بچا جا سکے۔
ایس این جی پی ایل ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ سسٹم میں گیس موجود ہے قلت کا سامنا نہیں ، گیس مہنگی ہے اس لیے صارفین بھی ضرورت کے مطابق گیس استعمال کریں۔