ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان کے تمام ادارے بشمول مسلح افواج قومی سلامتی کا ستون ہیں، پاکستان کے تمام ریاستی ادارے ملک کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے محافظ ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مئی 2025 کے تنازع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور مادرِ وطن و عوامِ دفاع کے عزم کو ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا تھا،
کوئی بھی پراپیگنڈا اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں منفی پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، منفی پراپیگنڈا کا مقصد خطے اور اس سے باہر کی تخریبی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
🔊PR No.3️⃣6️⃣9️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 7, 2025
Response by the Spokesperson on Remarks by the Indian Minister for External Affairs
🔗⬇️https://t.co/u3Y0tWLc3k pic.twitter.com/l4QJWbCRof
انہوں نے کہا کہ منفی پراپیگنڈا سے بھارت کی ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی سے بھی توجہ ہٹانا مقصود ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز یانات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارت خطے میں امن، ہم آہنگی اور استحکام کے لیے کس قدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کے بارے میں گمراہ کن بیانات دینے کے بجائے بھارت ہندوتوا سوچ پر غور کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ فسطائی اور انتہاپسند ہندوتوا نے پورے بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قتل و غارت، ماورائے قانون کارروائیوں، من مانے مقدمات اور املاک و عبادت گاہوں کی مسماری کو ہوا دی، بھارتی ریاست اور قیادت دونوں مذہب کے نام پر پھیلائے گئے خوف و دہشت کے قیدی بن چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان بقائے باہمی، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد، مضبوط اور مکمل طور پر تیار ہے۔