رپورٹس کے مطابق سینئر سیاسی رہنما سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے رضامندی ظاہر کر دی، اس سلسلے میں وہ ن لیگی قیادت سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی نے سردار میر اکبر خان کی شمولیت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
واضھ رہے کہ باغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے بعد ن لیگ نے اپنی سیاسی اننگز مزید تیز کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سردار میر اکبر خان سے ملاقات کی، جس میں مستقبل کی سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران سردار میر اکبر خان نے کہا کہ وہ کارکنوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے خالی نشست کسے دی جائے؟ فیصلہ ہوگیا
انہوں نے کہا کہ فکری اور نظریاتی طور پر ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد شریف کے زیادہ قریب ہیں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی عوام کی خدمت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجودہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
ن لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سردار میر اکبر خان اور ان کے ساتھی جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرکے عوامی خدمت کے نئے سفر کا آغاز کریں گے، جس سے خطے میں سیاسی توازن پر نمایاں اثر پڑے گا۔