چنیوٹ: دلہنیا لینے آئے باراتیوں کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
نوسرباز سسرالیوں کے ہاتھوں فراڈ کا شکار بننے والا دلہا بے بسی کی تصویر بنے کھرا ہے
December, 3 2025
چنیوٹ : (سنو نیوز) چنیوٹ میں دلہنیا لینے کے لیے آئے ہوئے جھنگ کے باراتیوں کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ۔
رپورٹ کے مطابق جب بارات مقررہ وقت پر پہنچی تو دلہن والوں نے نکاح کے وقت اصلی دلہن کی جگہ مانگنے والی بیٹھا دی ، جھنگ کا دولہا سہرا سجائے باراتیوں کے ساتھ دلہن دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا۔
دولہا اور باراتیوں کی جانب سے نوسرباز سسرالیوں اور دلہن کے خلاف تھانہ صدر کے باہر احتجاج کیا گیا اور نوسربازوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
دلہا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی والوں نے ہم سے 70 ہزار روپے کھانے کی مد میں ایزی پیسہ کروائے، نوسربازوں نے اس سے پہلے بھی پیسے لے رکھے تھے۔
دولہا اور اس کے اہل خانہ نے ڈی پی او چنیوٹ سے نوسرباز سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔