مفتی منیب الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
Mufti Muneeb dengue
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ممتاز عالم دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق چند روز قبل طبی علامات ظاہر ہونے پر ان کے خون کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

میڈیکل رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹرز نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مفتی منیب الرحمان کو ابتدائی طور پر خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا تھا، تاہم طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور علاج تسلی بخش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سول جج سید جہانزیب بخاری مستعفی ہوگئے

اہلِ خانہ نے عوام، طلبہ اور عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مفتی صاحب کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان مسلسل عوامی اور مذہبی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں، اسی لیے بیماری کے دوران بے شمار لوگوں نے خیریت دریافت کی۔

دینی و سماجی حلقوں نے بھی مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں اعتدال، علم اور مذہبی رواداری کی آواز ہیں۔