پنجاب نے میرٹ بیسڈ اسکالرشپ کارڈ متعارف کر دیا
scholarship
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ہنرمند پنجاب پروگرام نے ملک بھر کے طلباء کے لیے میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کارڈ کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔

اس کے تحت اہل امیدواروں کو مفت آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ لیپ ٹاپ، سولر پینلز، ای بائیکس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پروگرام کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں طلباء پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے مستقبل کو بدلنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہ کریں۔ اعلان کے مطابق جو طلباء معیار پر پورا اتریں گے وہ 100 فیصد مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ میرٹ بیسڈ اسکالرشپ کارڈ کا مقصد باصلاحیت طلباء کی معاونت کرنا ہے جنہیں لیپ ٹاپ، سولر پینلز، ای بائیکس اور دیگر تعلیمی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول ٹیچرانٹرن بھرتی کا نیا شیڈول جاری

یہ اقدام پاکستان کے ہر اس طالب علم کے لیے ہے جو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ڈیجیٹل مستقبل میں مضبوط کیریئر بنانا چاہتا ہے چاہے وہ شہر میں رہتا ہو یا گاؤں میں۔

خواہش مند اور پُرعزم طلباء کو جلد از جلد درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صرف باصلاحیت اور اہل طلباء کو ہی اسکالرشپ کارڈ دیا جائے گا اور درخواست کے لیے ایک رابطہ نمبر بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔