یہ واک ان انٹرویوز آوری ہوٹل، مال روڈ لاہور میں بدھ، 17 دسمبر 2025 کو منعقد ہوں گے، انٹرویوز صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔
ایئرلائن خواتین امیدواروں کو کیبن کریو کی پوزیشنز کے لیے بھرتی کر رہی ہے اور یہ مواقع ایوی ایشن سیکٹر میں کیریئر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے ہیں، ملازمت کا بیس اسٹیشن لاہور ہے۔
اہلیت کے معیار
- تعلیم: انٹرمیڈیٹ / A-لیول
- جنس: خواتین
- عمر: 25–18 سال
- قد: کم از کم 2’5
- وزن BMI کے مطابق
- شادی شدہ حیثیت: غیر شادی شدہ
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم کی المناک موت پر شوبز شخصیات کا غم وغصہ کا اظہار
ضروری خصوصیات
- شاندار کمیونیکیشن اسکلز (انگریزی اور اردو)
- مضبوط بین الشخصی مہارتیں
- صاف ستھری اور خوش شکل پرسنالٹی
ایئرسیال کا کہنا ہے کہ منتخب امیدواروں کو ابتدائی تنخواہ 100,000 روپے کے ساتھ دیگر مراعات اور فوائد بھی دیے جائیں گے۔
امیدواروں کو اپنا اصل CNIC کے ساتھ ایک کاپی، ایک پاسپورٹ سائز تصویر، اپ ڈیٹ شدہ ریزیومے اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ/A-لیول کے سرٹیفیکیٹس کی کاپیاں ساتھ لانا ضروری ہیں۔
ایئر لائن نے کہا کہ یہ بھرتی مہم اپنی کیبن کریو ٹیم کو بڑھانے اور اپنی روٹس پر اعلیٰ سروس اسٹینڈرڈ برقرار رکھنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔