لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی نو مئی کے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے اظہار ناراضی کیا اور آئندہ سماعت پر ہر صورت ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی پر درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی
شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈیرھ سال سے ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں ، ہم ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرچکے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف درج 9 مئی کے تین مقدمات میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست مزیدسماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی۔