نئے اعلامیے کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی، جو پہلے 27 نومبر تھی، اس طرح طلبہ کو مزید 13 دن کی سہولت مل گئی ہے۔
اسی طرح ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 دسمبر کر دی گئی جو پہلے 11 دسمبر تھی، جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ بڑھا کر 6 جنوری 2026 کر دی گئی جو پہلے 24 دسمبر تھی۔
پی بی سی سی کے مطابق میٹرک پارٹ ٹو (سالانہ اول) کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، تمام تعلیمی بورڈز، کنٹرولرز آف امتحانات اور متعلقہ اداروں کو نئے شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلئے اچھی خبر
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور انہیں بروقت فیس جمع کرانے کا موقع دینا ہے تاکہ کوئی بھی طالبعلم داخلہ جمع کرانے سے محروم نہ رہ جائے۔
واضح رہے کہ اس توسیع کا فائدہ ہزاروں طلبہ اور والدین کو ہوگا جو اپنے داخلے جلد مکمل نہیں کر پا رہے تھے۔