چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پرحکومت کا مؤقف آگیا
چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر حکومت کا مؤقف آگیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر حکومت کا مؤقف آگیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بارے میں غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے لئے عمل شروع کر دیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں، مقررہ وقت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کےلئے اچھی خبر

واضح رہے کہ 27ویں ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کی منظوری سے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یہ عہدہ دیا گیا ہے تاہم ابھی تک نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ 

ضرور پڑھیں