لورالائی اور گرد و نواح میں3.5شدت کا زلزلہ
earthquake
فائل فوٹو
کوئٹہ:( ویب ڈیسک) لورالائی ضلع اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ زلزلہ پیمائش کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر بتائی گئی۔

زلزلے کا مرکز لورالائی سے 23 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ: سابق صدر ڈسٹرکٹ بار پر قاتلانہ حملہ، 3 افراد جاں بحق

زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

تاہم، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔