اڈیالہ جیل میں عمران خان سے آج کون کون ملاقات کرے گا؟
Imran Khan meeting in Adiala Jail
فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کا دن ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بھی ملاقات کیلئے آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چھ افراد کی ملاقات کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائی گئی تھی، سہیل آفریدی کا نام بھی ملاقات کیلئے آنے والے افراد کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

ملاقات کے سلسلے میں جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان

چار اہم مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں، جن میں داہگل ناکہ، کورگھ پور، فیکٹری ناکہ اور گیٹ نمبر 5 شامل ہیں۔ جیل حکام نے واضح کیا ہے کہ مکمل چیکنگ کے بعد ہی ملاقات کیلئے داخلے کی اجازت دی جائے گی اور تمام پروٹوکول سختی سے لاگو ہوں گے۔