وفاقی آئینی عدالت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
winter vacations notification
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت میں موسمِ سرما کی تعطیلات سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق عدالت میں 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، جبکہ عدالت 5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائے گی۔

ترجمان کے مطابق تعطیلات کے دوران بھی وفاقی آئینی عدالت کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو ضروری قانونی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

اس کے علاوہ عدالت نے واضح کیا کہ چھٹیوں کے دوران بھی فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی، جس کیلئے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، 35 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل

واضح رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات ہر سال معمول کے مطابق دی جاتی ہیں، تاہم عدالت کی فعالیت برقرار رکھنے کیلئے ضروری ڈیوٹی اسٹاف کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف عدالتی کارروائی کا تسلسل برقرار رہے گا بلکہ ہنگامی نوعیت کے کیسز کی فوری شنوائی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد وکلاء اور سائلین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران کیسز کی تاریخوں اور فوری سماعت سے متعلق معلومات عدالت سے رابطے کے ذریعے حاصل کریں۔