ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کیمرے کی آنکھ سے بچنا ناممکن
صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ افراد اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ افراد اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔

لاہور ہو جائیں ہوشیار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب مختلف شاہراہوں پر موجود ہر کیمرہ آپ کا چالان کرے گا۔

سیف سٹیز حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے 5 ہزار سے زائد کیمروں کا سافٹ وئیر اپ گریڈ کر دیا گیا، نئے سافٹ وئیر کے تحت اب 5 ہزارسے زائد کیمرے اے این پی آر اور فیشل ریگنائزیشن کر سکیں گے۔

حکام کا بتانا ہے کہ پہلے صرف آٹومیٹڈ نمبر پلیٹس ریڈر اورفیشل ریگنائزیشن کے مخصوص کیمرے تھے، اب شہر میں لگے سیف سٹیز کیمروں کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے ای چالان ختم کرانے کی سہولت متعارف

سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر اپڈیٹ ہونے سے ای چالاننگ کے تناسب میں بڑا فرق آیا ہے، سافٹ وئیر اپڈیٹ ہونے سےای چالانز کی تصدیق بھی سٹاف کی بجائے اے آئی کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر نئے سافٹ وئیر سے لاہور کے کیمروں میں اپ گریڈیشن کی گئی ہے، اگلے مرحلے میں سمارٹ سٹیز کے دیگر شہروں میں بھی سافٹ وئیر اپ کو گریڈ کر دیا جائے گا۔