پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے غلط یا غیر متعلقہ ای چالان کو گھر بیٹھے منسوخ کرانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا جس کے بعد شہری اب دفاتر کے چکر لگائے بغیر اپنی اپیل آن لائن دائر کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
اگر شہری سمجھتا ہے کہ یہ ای چالان اس کا نہیں، کسی اور شہری کا اس کو موصول ہوگیا ہے یا اس نے ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جیسے کہ ایمبولینس وغیرہ کو راستے دیتے وقت سگنل توڑنا وغیرہ، تو وہ اپیل کر سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری اتھارٹی کی ویب سائٹ https://psca.gop.pk پر جا کر اپنی گاڑی کا نمبر درج کریں جہاں چالان اور جرمانے سے متعلق تمام معلومات سامنے آ جائیں گی۔ اپیل جمع کرانے کے بعد سیف سٹی کی ٹیم چالان کا جائزہ لے گی اور اگر چالان غلط ثابت ہوا تو فورا منسوخ کردیا جائے گا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ نظام شہریوں کو غیر ضروری جرمانوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ انہیں باآسانی انصاف فراہم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔