مانسہرہ میں تین روزہ تعطیلات کا اعلان
school closure
فائل فوٹو
مانسہرہ : (ویب ڈیسک) مانسہرہ کی NA-18 نشست کے ضمنی انتخاب کے سبب ضلعی انتظامیہ نے 22، 23 اور 24 نومبر کو تین روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام سرکاری اور نجی سکول تین دن کے لیے بند رہیں گے، ضمنی انتخاب اس حلقے میں 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے سرکاری طور پر سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے موسمِ سرما کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرمائی تعطیلات23 دسمبر2025 سے شروع ہوں گی اور11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام سکول13 جنوری 2026 کو نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ دوبارہ کھلیں گے۔