سرکاری اطلاعات کے مطابق نادرا کے نئے اوقات آج19 نومبر سے نافذ ہو گئے ہیں۔
نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر نئے شیڈول کے مطابق صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
نادرا کے رجسٹریشن سینٹرز جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ایک ہی شفٹ میں کام کریں گے اور ان کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔
اس سے قبل نادرا نے والدین کو اپنے بچوں کے بے فارم اپڈیٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ سمز کا آغاز
ایک تازہ اپڈیٹ میں نادرا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے تین سال کی عمر تک پہنچنے پر نیا بے فارم فوری طور پر جاری کروائیں تاکہ اسکول داخلے کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آپ بچے کے ساتھ قریبی نادرا دفتر جا کر نیا بے فارم بنوا سکتے ہیں یا گھر بیٹھےPak ID موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔