اطلاعات کے مطابق مرحوم سید مجاہد حسین بخاری گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کی وفات سے خاندان سمیت سیاسی اور سماجی حلقے بھی افسردہ ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے علی مسجد جہانگیرآباد شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی، جس میں مقامی سیاسی، سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی شرکت متوقع ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اپیل کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی درخواست بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ الرٹ جاری
مرحوم کی خدمات اور سادگی کے حوالے سے اہل علاقہ یاد کرتے ہیں کہ سید مجاہد حسین بخاری ہمیشہ اپنے محلے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں پیش پیش رہے۔ ان کی وفات سے نہ صرف خاندان بلکہ علاقے میں بھی خلا پیدا ہو گیا ہے۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ اہل علاقہ اور سیاسی حلقے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر و تحمل کی دعا کر رہے ہیں۔