وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ کے رہائشیوں کو دفتر بلا کر مسائل سنے، وزیراعلیٰ نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔
سہیل آفریدی نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات دیں فوری مدد کی یقین دہانی کرائی، وزیراعلیٰ نے خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ سے آئے شہری کے مسئلے کا بھی فوری نوٹس لیا ، سہیل آفریدی نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والے طالب علم سے بھی ملاقات کی شاباش دی اور تعلیمی اخراجات کی مکمل سرکاری کفالت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کو ہراساں کرنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہریوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے ، لوگوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریاست مدینہ ماڈل کے تحت فلاحی طرزحکمرانی کی راہ پر گامزن ہیں۔
عوامی سماعت میں آئے شہریوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے فوری ایکشن پر تشکرکا اظہار بھی کیا۔