نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کو ہراساں کرنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کو بیرون ملک ہراساں کرنے واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل آگیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کو بیرون ملک ہراساں کرنے واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل آگیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے صحافی کو ہراساں کرنے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ اینکر پرسن کو اس وقت ہراساں کیا گیا جب وہ بیرونِ ملک اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اینکر پرسن کے ساتھ بیرون ملک جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں 16 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست کی جانب سے صحافی کو یقین دلواتا ہوں کہ ہم ہراسانی میں ملوث شخص کو ٹریس کریں گے کہ وہ کون آدمی تھا، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جا رہا ہو اور اسے ہراساں کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک کے ایک شاپنگ مال میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اینکر پرسن نے ہراساں کرنے والے شخص کے نامناسب رویے پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔