سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان انتقال کر گئے
گجرات کی ممتاز سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ن کے سابق رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
فائل فوٹو
گجرات: (ویب ڈیسک) گجرات کی ممتاز سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ن کے سابق رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق وہ گزشتہ کئی روز سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا، ان کے انتقال کی خبر سے گجرات اور گردونواح میں گہرے دکھ اور سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاؤں اجنالہ میں ادا کی جائے گی، جہاں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور مقامی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، علاقے میں نوابزادہ خاندان کے اثر و رسوخ کے باعث جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نوابزادہ مظہر علی خان گجرات کی سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے، وہ نہ صرف اپنے علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہے بلکہ صوبائی اور قومی سطح پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز صوبائی سطح سے کیا اور ایک مرتبہ رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، بعدازاں 2013ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اپنے حلقے کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مرحوم کو ایک زیرک سیاست دان، شفیق رہنما اور ملنسار شخصیت تصور کیا جاتا تھا، ان کی عوامی خدمات کو علاقے کے باسی آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، ان کے انتقال سے گجرات کی سیاست ایک اہم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں