چین نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے 2026 تعلیمی سال کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام ایسٹ چائنا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت چینی اور شنگھائی حکومت کی فنڈنگ سے پیش کیے جا رہے ہیں۔
اسکالرشپس میں مکمل ٹیوشن فیس، کیمپس کے اندر رہائش، میڈیکل انشورنس اور ماہانہ وظیفہ شامل ہے، 3000یوآن ماسٹرز طلبہ کے لیے اور 3,500 یوآن پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
کئی پروگرامز کے لیے IELTS کی ضرورت نہیں اور یہ تدریسی زبان پر منحصر ہے۔
ماسٹرز پروگرامز کی مدت 2.5 سے 5 سال جبکہ پی ایچ ڈی پروگرامز کی مدت 3 سے 4 سال ہے۔ درخواست دہندگان کو غیر چینی شہری ہونا چاہیے، صحت مند ہونا چاہیے اور مطلوبہ ڈگری کے حامل ہونا ضروری ہے۔
چینی زبان میں پڑھائے جانے والے پروگرامز کے لیے HSK سرٹیفکیٹ لازمی ہے جبکہ انگریزی میں پڑھائے جانے والے پروگرامز کے لیے TOEFL یا IELTS درکار ہو سکتے ہیں۔
ضروری دستاویزات میں:
- تعلیمی اسناد اور ٹرانسکرپٹس
- ڈگری سرٹیفکیٹس
- پاسپورٹ کی کاپی
- دو سفارشی خطوط
- زبان کی اہلیت کا ثبوت
- اسٹڈی پلان
- پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ شامل ہیں
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں قومی دن پر 2 چھٹیوں کا اعلان
مزید یہ کہ تحقیقی مقالے یا کوئی نمایاں تعلیمی کامیابیاں منتخب ہونے کے امکانات بڑھا سکتی ہیں۔
درخواستیں ECUST کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروانا لازم ہیں اور درخواست فیس600 یوآن ہے۔ ہرامیدوار صرف ایک درخواست جمع کر سکتا ہے، تاہم اسکالرشپس کے متعدد فارم اپ لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 فروری 2026 ہے۔